ممبئی ٹیسٹ : انگلینڈ کیخلاف بھارتی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی

Mumbai Test

Mumbai Test

ممبئی ٹیسٹ (جیوڈیسک) بھارت کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے ایک سو سترہ رنز بنائے اور اسکے سات کھلاڑی پویلیئن لوٹ گئے۔

ممبئی میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز ایک سو اٹھتر رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں ایلیئسٹر کک اور کیون پیٹرسن نے دو سو چھ رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ کک ایک سو بائیس اور پیٹرسن ایک سو چھیاسی رنز بناکر نمایاں رہے۔ جس کے بعد انگلش ٹیم چار سو تیرہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارتی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہو سکا اور ایک سو دس رنز پر اس کے سات کھلاڑی پویلیئن لوٹ گئے۔ گوتم گمبھیر تریپن رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے مونٹی پنیسر نے پانچ اور گریم سوان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔