ممبئی ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 482رنز پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کی برتری

india

india

تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم چار سوبیاسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں ایک سو آٹھ رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ممبئی میں بھارت نے چوتھے دن دوسواکیاسی رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے نامکمل اننگز شروع کی اور پوری ٹیم چار سوبیاسی رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز نے پانچ سو نوے رنز بنائے تھے۔اسے پہلی اننگز میں ایک سو آٹھ رنز کی سبقت مل گئی۔
سچن ٹنڈولکر چورانوے اور ورات کوہلی باون رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ آف اسپنر روی چندرن ایشون نے اپنے تیسرے ہی ٹیسٹ میں ایک سوتین رنز اسکور کئے اور آل رائونڈرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کے مارلن سموئلز اور رامپال نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ڈیرن سیمی نے دو وکٹ لئے۔