ممبئی ٹیسٹ : پجارا کی مسلسل دوسری سنچری

Pujara

Pujara

ممبئی ٹیسٹ (جیوڈیسک) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر صرف آٹھ رنز اسکور کرسکے۔ وریندر سہواگ نے اپنے سو ویں ٹیسٹ میں تیس رنز بنائے البتہ چتیش ورپجارا نے مسلسل دوسری سنچری بنا کر بھارت کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔

ممبئی میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم میں امیش یادیو کی جگہ ہربھجن سنگھ کی ایک سال بعد واپسی ہوئی۔ وریندر سہواگ سو ٹیسٹ کھیلنے والے بھارت کے نویں کرکٹر بن گئے۔ گوتم گمبھیر چار، سہواگ تیس، ٹنڈولکر آٹھ، ویرات کوہلی انیس۔ یوراج سنگھ صفر اور مہندرا سنگھ دھونی انتیس رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے چھ وکٹوں پردو سو چھیاسٹھ رنز بنائے تھے۔ چتیش ور پجارا ایک سوچودہ اور ایشون ساٹھ رنزبناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کے مونٹی پنیسر نے چار وکٹیں لیں۔