میمو اسکینڈل کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز کو پاکستان آمد پر خدشہ ہے کہ انھیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔ انہیں کل میمو کمیشن کے روبرو پیش ہونا ہے۔ منصور اعجاز کو کل میمو کمیسن کے روبرو پیش ہونا ہے لیکن ذرائع کے مطابق منصور اعجاز کا کہنا ہے انھیں ٹریپ کیا جا رہا ہے۔ میمو کے مرکزی کردار منصور اعجاز کوخدشہ ہے کہ وہ پاکستان آئے تو انھیں گرفتار کیا جا سکتا ہے یا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ان کا نام ڈالا جا سکتا ہے۔ منصور اعجاز کی میمو کمیشن کے روبرو پیش ہونے سے پہلے اس طرح کی اطلاعات اس بات کا اشارہ کر رہی ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ وہ پاکستان نہ آئیں۔