کراچی: (مشتاق احمد )حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام نے کہا ہے کہ حق پرست نمائندے قائد تحریک کی ہدایت پر عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء یوسی 6 میں اپنے فنڈ سے 5 ملین روپے کی لاگت سے جاری سڑک کی تعمیر اور سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نئی سیوریج لائینوں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ مرمت کا عمل بھی برق رفتاری سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست نمائندے بلاتفریق سہولیات کی فراہمی کے عمل کو ممکن بنانے کیلئے ہرعلاقہ میں برابری کی بنیاد پر کام کروا رہے ہیں جبکہ موقع پر موجود ٹھیکیدار اور تعمیراتی عمل میں مصروف عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی عمل کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ معیاری میڑیل استعمال کیا جائے ۔