بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ایک بار پھر دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دورے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ منموہن سنگھ نے صدر زرادری کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے اور باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نہایت احسن اقدام ہے اور بھارت بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں لے جانا چاہتا ہے جس کے لیے وہ مناسب وقت پر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔