وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے قوم کو خوشخبری دی ہے کہ منگل سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نوید قمر نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران لائن لاسز کی مد میں چار کھرب تہتتر ارب کا نقصان ہوا۔ حکومت نقصانات میں کمی کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے پیداوار مہرین رزاق بھٹو نے بتایا کہ اسٹیل ملز کو دو ہزار دس گیارہ بارہ میں سات ارب نوے کروڑ کا خسارہ ہوا ہیجس پر وفاقی وزیر انور علی چیمہ کاکہنا تھا کہ اسٹیل میل میں بورڈ آف ڈائریکڑز کو ازسرنو تشکیل دیا گیااور مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔