ساٹھ سالہ ضعیف خاتون تیس گھنٹوں تک ملبے تلے دبے رہنے کے بعد لاہور میں زندہ نکال لی گئیں۔ ساٹھ سال کی عمر میں فیکٹری کے ملبے تلے زندہ رہنے کی جدوجہد کرنے والی خاتون سہالہ رخ کو تیس گھنٹے بعد ریسکیو ٹیم نے باہر نکال لیا۔ ملبے سے خاتون کی آوازیں سنائی دیں تو امدادی کام تیز کردیا گیا۔ عوام کا رش موقع پر بڑھ گیا۔اور جیسے ہی خاتون نظر آئیں عوام کے جذبات دیدنی تھے۔ ضعیف العمر خاتون کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تیس گھنٹوں تک اس عمر میں ملبے کے نیچے سے زندہ نکل آنا یقینا کسی معجزے سے کم نہیں۔