موجودہ جمہوریت پر لاکھ بار لعنت بھیجتا ہوں ، حسن نثار
Posted on January 27, 2013 By Zain Webmaster اسلام آباد
معروف کالم نگار اور تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ چوہدھری پرویز الہی کے دور میں پنجاب میں بہت تحمل سے ترقیاتی کام ہوئے تھے ، آج پنجاب حکومت کا حال اس مرغی جیسا ہے جو ایک انڈہ دے کر آسمان سر پر اٹھا لیتی ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام میری دنیا میں میزبان عائشہ خالد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ پراپیگنڈے میں سب سے آگے ہے، ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ بہت زبردست ہے۔ پنجاب حکومت کے اجالہ پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اندھیرے بانٹنے والے کیا اجالے تقسیم کریں گے، یہ سب ڈنگ ٹپاؤ پروگرام ہے۔
مشرف دور میں ڈالر 60روپے سے نہیں بڑھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ بد حالی کا شکار ہے ، صرف ایک سٹرک جو جاتی عمرہ کو جاتی ہے اس سٹرک کو بہترین بنایا گیا ہے، سندراسٹیٹ پرویز الہی دور کا پراجیکٹ تھا لیکن اس کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔ معروف کالم نگار نے کہا کہ موجودہ جمہوریت پر وہ لاکھ مرتبہ لعنت بھیجتے ہیں موجودہ جمہوریت عوام کو کچھ نہیں دے سکتی، ایک طرف پاکستان ہے دوسری طرف چند خاندان ہیں یا پاکستان کو بچا لیں یا ان خاندانوں کو بچالیں، جمہوریت کے نام پر عوام سے فراڈ کیا جا رہا ہے، دیکھیں یہ کب تک ہوتا ہے۔
اگر بیلٹ پیپر پر ٹھپے ٹھیک لگ گئے تو پھر روائیتی قسم کے سیاستدان نہیں رہیں گے، نواز شریف نے یہ بات اپنے خلاف کی ہے یہ سیاستدانوں کی وہ کلاس ہے جن کے منہ اور زبانیں بڑی ہیں لیکن دماغ چھوٹے ہیں۔ این این اے سروے کے مطابق ماڈل ٹاون سرگودھا کے الاٹیوں کو قبضہ کا معاملہ اور 9 نمبر چونگی سے بلاک ڈی نہر سے منسلک سٹرک کا تعمیر نہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے۔ میاں نواز شریف اور مشرف دور کے یہ منصوبے زیر التوا چلے آ رہے ہیں اور موجودہ حکومت ان مسائل کو بھی حل کرنے میں ناکام چلی آ رہی ہے۔ آنے والے انتخابات میں یہ مسائل کیا رنگ لیں گے۔