سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ دار تمام سیاسی جماعتیں ہیں عوام کو ملک بچانے اور اپنے حقوق کے لئے خود باہر نکلنا ہو گا۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت رکھنے والی لیڈر شپ پاکستان سے وفا نہیں کر سکتی، عوام کو ایسی قیادت نہیں چاہئے جن کی محفوظ پناہ گاہیں ملک سے باہر بنی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کی طرف کسی کی توجہ نہیں حکمران صرف اپنی کرسی بچانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ ملک کے حالات بگڑنے پر ملک سے باہر بھاگ جائیں گے۔