پاکستان (جیوڈیسک) ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے۔ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ۔ملک بھر میں ہوا کا دبا معمول کے مطابق ہے جس کے باعث موسم خشک ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کئی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ شمالی علاقوں میں توسردی نے ابھی سے رنگ جمانا شروع کردیا ہے ۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی پانچ اور استور میں منفی دو ڈگری تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔