موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مرکزی علاقے میں دو خود کش حملوں کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ خود کش حملہ آور نے ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔پولیس کمانڈر کرنل محمد داہر نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے سے ویلج نامی ریسٹورینٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
جبکہ ریسٹورنٹ کے مختلف حصوں میں ہلاک افراد کے اعضا اور خون بکھرے ہوئے تھے تاحال کسی گروپ نے بھی خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔مقامی سیکورٹی ذرائع نے شدت پسند جماعت الشباب پر الزام عائد کیا ہے جس نے گزشتہ سال فوجی کارروائی کے نتیجے میں دارالحکومت سے نکلنے کے بعد خود کش حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا۔