مولانا فضل الرحمنٰ نے وزیراعظم سے ملاقات سے معذرت کر لی

Gilani

Gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بجٹ پر مشاورت کے لئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات سے معذرت کر لی۔

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمنٰ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں آئندہ بجٹ پر مشاورت کے لئے ملاقات کی دعوت دی۔ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عملی اقدامات کی بجائے زبانی جمع خرچ کر رہی ہے۔ حکومت نے عوام سے جتنے وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام کوعملی طور پر ریلیف نہیں دیا جاتا، ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں۔