موٹروے پولیس لالہ موسیٰ شہر میں ٹریفک کی روانی بحال کرانے میں مکمل طو رپر ناکام
Posted on February 11, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) موٹر وے پولیس لالہ موسیٰ شہر میں ٹریفک کی روانی بحال کرانے میں مکمل طو رپر ناکام ہو گئی ، موٹروے پولیس کی تمام تر توجہ صرف جرمانے کرنے تک محدود ہو کر رہ گئی ، لالہ موسیٰ شہر میں نہ تو سروسز روڈ بحال کرا سکی اور نہ ہی رکشہ ، ریڑھی بانوں اور ٹرک اڈوں کو یہاں سے ہٹا سکی ہے ، اس سلسلہ میں کئے گئے سروے کے مطابق ، موٹروے پولیس لالہ موسیٰ شہر پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ، شہر سے گذرنے والی جی ٹی روڈ کی ٹریفک کی روانی پر بھی توجہ نہیں دی جا رہی ، جی ٹی روڈ پر کھڑی ہوئی ، بسیں ، کاریں ، رکشہ ، ویگنیں ، ٹریفک کی روانی کی متاثر کرتی ہیں، جبکہ موٹروے پولیس کے اہل کار ٹریفک مسائل پر توجہ دینے کی بجائے شہر سے باہر جی ٹی روڈ پر معمولی معمولی غلطیوں پر بھی وہیکل مالکان کے چالان کر کے ان سے بھاری جرمانے وصول کر کے اپنے نمبر بنانے کے چکر میں لگے رہتے ہیں ، جبکہ اعلیٰ افسران کی بار بار کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے موٹر وے پولیس تاحال سروسز روڈ کو فنکشنل نہیں کرا سکی ، آج بھی سروسز روڈ پر ریڑھی بانوں ، رکشہ ، ویگن اور ٹرکوں کے ڈرائیوروں نے قبضہ جما رکھا ہے ، عوامی حلقوں نے موٹروے پولیس کے حکام کی توجہ ان امور کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ موٹر وے پولیس شہری مسائل کی جانب بھی توجہ دے ۔