کوئٹہ ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سینٹرل جیل مچھ کے چیف وارڈن کو قتل کردیا۔
qouta bolan mach
پولیس کے مطابق سینٹرل جیل کے چیف وارڈن عبدالرشید مچھ بازار سے سودا لے کر واپس جیل جارہے تھے کہ جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے، انہیں سول اسپتال مچھ منتقل کیا جارہا تھا لیکن انہوں نے راستے میں دم توڑ دیا۔ مچھ میں پچھلے 2 ماہ کے دوران 2جیل وارڈنوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔