مکتوب پیر محل

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

قیام پاکستان سے قبل کی سب تحصیل پیرمحل کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے بروز بدھ 23 جنوری2013کو با قاعدہ تحصیل کے درجہ دیئے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کا عوام کو 15نومبر 2012 اے شدت سے انتظار تھا جب خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کی گرائونڈ میں ایک تاریخی جلسہ سے خطاب کے دوران عوام کا درینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے 1927 سے سب تحصیل کا درجہ رکھنے والے شہر پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

پیرمحل میں میاں شہباز شریف کے خطاب کے بعد سیاسی مخالفین نے ن لیگ کی مقامی سیاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کے ساتھ خادم اعلی کے جلسہ کو فلاپ سیاسی شو بھی قرار دیا اور پیرمحل کو تحصیل کادرجہ دلوانے میں جو کردار سابقہ وفاقی وزیر چوہدری اسدالرحمان نے ادا کیا وہ نا قابل فراموش ہے۔ جنہوں نے تحصیل کے درجہ کے علاوہ وزیراعلی پنجاب سے دیگر کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات بھی منظور کروا کر ثابت کر دیا کہ انہوں نے کبھی کھوکھلے سیاسی نعروں کا سہارا نہیں لیا۔

اگر ماضی کا جائزہ لیا جائے تو اس شہر سے وسائل لے کر مسائل دیئے جاتے رہے ۔اور سیاسی نمائندوں نے عوام کو تحصیل کا درجہ دلانے کا جھانسہ دے کر اپنی الیکشن کمپین کو چار چاند لگائے مگر ووٹ لے کر عوام سے کیا گیا وعدہ بھول گئے جب کہ حلقہ کی دیواروں پر ان کی جانب سے کروائی گئی وال چاکنگ آج بھی عرصہ گزرنے کے باوجود ان کی بے وفائی کی گواہ ہے اور وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک سیاسی شخصیت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت پنجاب کی جانب سیپیرمحل کے لئے تحصیل کا نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے تو میں شہر کی تعمیرو ترقی کے لئے ایک کروڑ روپے بطور عطیہ کروں گا۔

مئی 2009 کو خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اچانک مرکز خریداری گندم کا دورہ کیا اور عوام کے جمع ِغفیر نے ان سے بھر پور مطالبہ کیا کہ ہمارے شہر کو تحصیل کا درجہ دے کر ہماری سابقہ محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے جب کہ اسی دوران شہر کے نوجوانوںنے میاں اسد حفیظ کی قیادت میں تحصیل بنائو تحریک کی بنیاد رکھتے ہوئے متعدد سیمینار منعقد کروانے کے ساتھ اپنی آواز کو ہر پلیٹ فارم سے اٹھایا اور خادم اعلی پنجاب نے عوام کے خواب کو حقیقت کا رنگ دے کر ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کے خادم ہیں ۔

Punjab Gorment

Punjab Gorment

اور باقاعدہ حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے سے پنجاب کے نقشہ پر ایک اور تحصیل کا اضافہ ہو گیا ہے۔پاکستان کو معرض وجود میں آئے 65سالوں کا عرصہ ہو گیا اس دوران شہر کی صحافی برادری نے بھی اپنے شہر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا قلمی جہاد جاری رکھا ۔اب شہر کو تحصیل کا درجہ ملنے سے تمام سالانہ ریونیو عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہو سکے گا۔پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیاسی شخصیات اپنے سیاسی حلقوں کی بندر بانٹ کی وجہ سے رکاوٹ بھی نظر آئیں اور خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کیں مگر سابقہ وفاقی وزیر چوہدری اسدالرحمان عوام کے مطالبہ کی آواز بن کر مرد حر کی طرح اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

تحصیل ایشو میں ن لیگ کے لیگل ایڈوئزر چوہدری محمدمصطفے رمدے کی کاوشیں بھی ناقابل فراموش ہیں۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اگر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اعلان کے بعد پیرمحل کے لئے تحصیل نوٹیفکیشن نہ ہوتا تو آئندہ انتخابات میں حلقہ سے ن لیگ کو سخت عوامی رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔تحصیل ایشو پر جن سیاسی نمائندوں نے پس پردہ مخالفت کی ان کو شہر کی تعمیرو ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔جب کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیرمحل کے لئے 32کروڑ روپے کی لاگت سے میٹھے پانی کے منصوبے کے علاوہ سپورٹس کمپلیکس ،دانش سکول اور اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی فاروق رضا میموریللائبریری کے منصوبہ جات بھی دیئے جن پر عمل درآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔

اور قوی امید ہے کہ یکم فروری 2013 سے تحصیل سطح کے افسران پیرمحل میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دیں گے ۔شہر کو تحصیل کادرجہ ملنے سے جہاں شہریوں کے مسائل حل ہوں گے وہیں پڑے لکھے افراد کے لئے روزگار کے مواقع بھی میسر ہو سکیں گے ۔تحصیل نوٹیفکیشن پر جب ن لیگ کے رہنما سابقہ وفاقی وزیر چوہدری اسدالرحمان سے رابطہ کیا گیا۔

Pmln

Pmln

تو انہوں نے کہا کہ پیرمحل کو باقاعدہ سرکاری طور پر تحصیل کا درجہ دلوا کر عوام کے سامنے سرخرو ہو گیا ہوں اور عوام بھی آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ سے انصاف کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ میں پیرمحل کی وکلا اور صحافی برادری کا بھی بے حد ممنون ہوں ہوں جنہوں نے ہر کڑے وقت میں میرا بھر پور ساتھ دیا۔

تحریر : ملک سعدالدین پیرمحل