مہمند اور باجوڑ ایجنسی کے آپریشن متاثرین کو گھر جانے کی اجازت

Goverment

Goverment

حکومت نے مہمند اور باجوڑ ایجنسی کو آپریشن متاثرین کی واپسی کے لیے کلیر کر دیا ہے۔ فاٹا حکام کے مطابق مہمند ایجنسی کوآپریشن متاثرین کی واپسی کے لیے کلیرکرنے کے بعد جلوزئی کیمپ میں مقیم متاثرین کی واپسی شرو ع ہو گئی ہے۔
آٹھ سو چھیالیس خاندانوں میں سے تین سوتیرہ خاندانوں کوایک مہینہ کاراشن اوردیگرسہولیات فراہم کرنے کے بعد انہیں کل اپنے آبائی علاقوں کوروانہ کیاجائے گا، حکام کے مطابق لوئیسم کے علاقے کے علاوہ تمام باجوڑایجنسی کوآپریشن متاثرین کی واپسی کے لیے کلیرکردیا گیا ہے جلوزئی کیمپ میں لوئیسم کے ایک ہزارخاندان مقیم ہیں۔