کھاریاں : لوڈشیڈنگ ، مہنگائی اور بے روز گاری موجودہ حکومت کے عوام کیلئے تحفے ہیں ، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ،ان خیالات کا اظہار تحریک انساف کے ممتاز رہنما چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے ایک خصوصی ملاقات مین نمایندہ انٹر نیشنل میڈیا فورم سے کیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اس وقت ملک میں موجود ہ بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں ،لوڈشیڈنگ ، بے روز گاری اور مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،جبکہ حکمران اپنی اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ دنیا مین پاکستان واحد ملک ہے کہ جس کا وزیر اعظم عدالتی سزا یافتہ ہونے کے بعد بھی ڈٹا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں اپنا بینک بیلنس بڑھانے والی ہیں ، عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انشاء اللہ آنے والے وقت مین ان لٹیرے سیاستدانوں سے کرپشن کی پائی پائی وصول کرے گی اور ملک میں موجودہ بحرانوں کا بھی خاتمہ کرے گی ۔