میامی ٹینس: شراپوا کو شکست، ریڈ وانسکا چیمپئن بن گئیں

Radwanska

Radwanska

فلوریڈا: (جیو ڈیسک) میامی اوپن ٹینس فائنل میں پولینڈ کی ریڈ وانسکا، ماریا شراپوا کو شکست دیکر چیمپئن بن گئیں۔ مینز فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک یوکووچ کا مقابلہ اینڈی مرے سے ہو گا۔

فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میں ریڈ وانسکا نے عالمی نمبر دو روس کی ماریا شراپوا کو سات پانچ اور چھ چار کے اسکور سے شکست دی۔ ریڈ وانسکا نے دبئی کے بعد سیزن میں دوسرا اور کیریئر کانواں ٹائٹل حاصل کرلیا۔ شراپوا کو میامی میں چوتھے اور رواں سیزن میں تیسرے فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مینز فائنل میں آج سربیا کے نوواک یوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہو گا۔ یوکووچ نے ارجنٹائن کے یوان مناکو کے خلاف چھ صفر اور سات چھ سے فتح پائی۔ اینڈی مرے کو اسپین کے رافیل نڈال کے زخمی ہونے کی وجہ سے واک اوور مل گیا۔