میانمار : (جیو ڈیسک)میانمار میں جمہوریت پسند رہنما اورقائد حزب اختلاف آنگ سانگ سوچی نے پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت نے پائیتا میں منعقد ہونے والی تقریب میں آنگ سانگ سوچی نے اپنی جماعت کے دیگر نومنتخب ارکان کے ہمراہ حلف اٹھایا۔ سوچی اور ان کی جماعت نے حلف کے متن پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تئیس اپریل کو پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
مبصرین نے سوچی کی پارلیمنٹ میں موجودگی کو میانمار میں نئے دور کا آغاز قرار دیا۔