میانمار میں انتخابات : آنگ سانگ سوچی منتخب ہوگئیں

suukyi

suukyi

میانمار : (جیو ڈیسک)میانمار میں پارلیمنٹ کی پینتالیس نشستوں پرضمنی انتخابات میں اپوزیشن رہنما آنگ سانگ سوچی اپنی نشست جیت گئی ہیں۔ میانمر میں پانچ عشروں پرمحیط فوجی آمریت کے بعدبننے والی سول حکومت ضمنی انتخابات کاانعقاد کر رہی ہے۔

امن کا نوبل انعام حاصل کرنیوالی آنگ سان سوچی کی پارٹی نیشنل لیگ فارڈیموکریسی نے پینتالیس نشستوں پر چوالیس امیدوارکھڑے کئے ہیں،مجموعی طورپر ایک سو ساٹھ امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ چھیاسٹھ سالہ سوچی کی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن آمد پرحمایتیوں نے والہانہ استقبال کیا۔ امریکا اوریورپی یونین نے آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد پرپابندیاں ختم کرنے کاعندیہ دیا ہے۔