میانمار میں فسادات ، ہلاکتوں کی تعداد 80 سے زائد ہوگئی

Myanmar

Myanmar

میانمار : (جیو ڈیسک) میانمار میں نسلی اور مذہبی فسادات میں ایک مہینے کے دوران 80سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔میانمار کی ریاست راکھن میں جاری نسلی اور مذہبی فسادات میں شدت آگئی ہے ،ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق ان فسادات میں ایک مہینے کے دوران 80سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 70گزشتہ ہفتے مارے گئے۔فسادات کا آغاز ایک خاتون سے زیادتی اور قتل کے بعد ہوا تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں دس مسلمان بھی شامل ہیں۔مقامی افراد کی جانب سے روہنگیا اقلیت پر حملے کیے جارہے ہیں۔فسادات کے دوران متعدد دکانوں میں لوٹ مار کی گئی اور کئی گھروں کو جلادیا گیا ہے۔روہنگیا مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی سرکاری طور پر بتائی جا رہی ہے۔