میاں طارق محمود ایم پی اے کی حمایت میں ڈیرہ ریکھیاں پر بہت بڑا اکٹھ منشی محمد بشیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا

ڈنگہ( جی پی آئی) میاں طارق محمود ایم پی اے کی حمایت میں ڈیرہ ریکھیاں پر بہت بڑا اکٹھ منشی محمد بشیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ جس میں راجہ منشی محمد بشیر  چوہدری محمد منیر جٹ  راجہ مظہر اقبال  راجہ ندیم  راجہ غلام الٰہی  محمد بشیر جٹ  محمد صادق جٹ نے اپنے اپنے خاندانوں سمیت مشترکہ طور پر میاں طارق محمود ایم پی اے کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا اور اس موقع پر اپنی رہائش گاہ پر گرینڈ ظہرانہ بھی دیا ۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے۔

اس موقع پر محمد رشید رانگڑھ  منشی محمد افضل  فتح جنگ وڑائچ  مدثر غفاری  غلام مرتضیٰ گولڑوی  مولوی عبدالرحیم  محمد افضل مغل ‘ شوکت مغل  رانا جمیل  تجمل مکڑ  حاجی عبدالعزیز مغل  محمد اکرم بلہڑ  چوہدری متعلی بلہڑ  محمد نذیر بلہڑ سمیت سینکڑوں شخصیات بھی موجود تھیں۔