میاں فخرمشتاق کی طرف سے 20ہزارروپے کی کراکری پریس کلب کے حوالے کر دی گئیں

گجرات: پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی راہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ کی طرف سے گجرات پریس کلب کیلئے 20ہزار روپے مالیت کی کراکری گزشتہ روز پریس کلب کے حوالے کر دی گئیں ، میاں فخر پگانوالہ نے کراکری صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ کے حوالے کیں ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر ، فنانس سیکرٹری محمود اختر محمود ، سیکرٹری اطلاعات محمد سجیل خان ، نوازش علی نوازش بھی موجود تھے ، یاد رہے کہ میاں فخر پگانوالہ نے پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دینے کے موقع پر پریس کلب کیلئے 20ہزار روپے مالیت کی کراکری دینے کا اعلان کیا تھا ، صدر پریس کلب وسیم اشرف بٹ نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے فخر مشتاق پگانوالہ اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثمینہ فخر پگانوالہ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں ان دونوں راہنمائوں کی طرف سے پریس کلب میں واٹر فلٹرپلانٹ کی تنصیب ، پریس کلب کو فرنیچر ، لائبریری کے فنڈز کی فراہمی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے پیپلز پارٹی کے موجودہ دورِ حکومت میں ان دونوں رہنمائوں کی خدمات کسی بھی دوسری حکومتی شخصیات سے کہیں زیادہ ہیں ۔