میاں منیر ہانس کا او پی ایف ہائوسنگ سکیم کا دورہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
Posted on February 7, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور(جی پی آئی)اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز میاں منیر ہانس نے گزشتہ روز لاہور میں او پی ایف کی ہائوسنگ سکیم کا دورہ کیا۔ ریجنل ہیڈ او پی ایف لاہور سید طاہر احمد بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر او پی ایف رائے محمد حیات نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ او پی ایف کی ہائوسنگ سکیم کے ایکسٹینشن پلان میں اوورسیز پاکستانیوں کو مارکیٹ سے سستے نرخوں پر پلاٹ دیئے جا رہے ہیں تا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اہلخانہ کو بہتر رہائشی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہائوسنگ کالونی میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔میاں منیر ہانس نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہائوسنگ سکیم کے تعمیراتی کاموں کی نگرانی پر پوری توجہ دیں تا کہ اسے طے شدہ عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com