میاں نواز شریف کی میرپور آمد پر ان کا تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا :چوہدری ابرارالحق
Posted on March 31, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی میرپور آمد پر ان کا تاریخ ساز استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ آزاد کشمیر میاں نوا ز شریف کے چاہنے والوں کا خطہ ہے میاں نواز شریف نہ صرف پاکستان کی 18کروڑ عوام کے عظیم لیڈر ہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام جن مسائل کا شکار ہیں ان مسائل سے صرف میاں نواز شریف نکال سکتے ہیں میرپور کا کنونشن تاریخ ساز ہو گا اور یہ کنونشن آزاد کشمیر کی سیاست کو ایک نیا رخ دے گا ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ابرارالحق ایڈووکیٹ نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 5اپریل کا کنونشن تاریخی اہمیت کاحامل ہے جو آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نئے راستے کا تعین کرے گا موجودہ حکمرانوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر کو بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی ،کرپشن ،اقرباء پروری ،لاء اینڈآرڈر اور پیروکاری جیسے مسائل سے دو چار کیا ہے عوام سے روٹی ،کپڑا اور مکان کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کی دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں خراب کردیا ہے جن کا ازالہ نا ممکن ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جوملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) مضبوط ہو گی تو پاکستان مضبوط ہو گا مسلم لیگ مضبوط ہوئی تو پاکستان بنا کمزور ہوئی تو پاکستان دوحصوں میں بٹ گیا مسلم لیگ پھر متحد ہوئی تو پاکستان ایٹمی قوت بن گیا اب مسلم لیگ (ن) مضبوط ہوگی تو ملک بحرانوں سے نکل سکے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت آزاد کشمیر کے اندر فاروق حیدر، چوہدری طارق فاروق ،راجہ نصیر احمد خان جیسے دیگر راہنماؤں کے پاس ہے پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر آنے والے وقت سبز ہلالی پرچم کا ہے جو میاں نواز شریف کی زیر قیادت پاکستان کے اندر 18کروڑ اور آزاد کشمیر کے اندر 35لاکھ عوام کی آواز بن کر ابھرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون ملک کو دہشت گردی سے نکال کر روشنیوں کی لانا چاہتی ہے پاکستان کو خوشحال اور خود مختار بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ 5اپریل کو پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی کنونشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھمبر کے اندر چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں استقبالیہ تیاریاں عروج پر ہیں یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر استقبالیہ کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو اپنی اپنی سطح پر میٹنگ کا انعقاد کر کے پارٹی کے کارکنوں اور عوام کی کنونشن میں شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر سے پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنان کا بڑاقافلہ چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں کنونشن میں شرکت کرے گا ۔