میران شاہ میں ڈرون حملہ،4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Drone

Drone

میران شاہ : (جیو ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک اور امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں امریکی جاسوس طیاروں نے رات اڑھائی بجے کے قریب حملہ کیا اور ایک مکان پر دو میزائل فائر کیے۔ حملے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ امریکی جاسوس طیاروں کی تعداد 5 تھی جو ایک گھنٹے تک علاقے میں نچلی پروازیں کرتے رہنے کے بعد وآپس لوٹ گئے ۔ڈرون حملے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ اہل علاقہ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ شکاگو میں ہونے والی نیٹو کانفرنس کے بعد پاکستانی سرزمین پر امریکی جاسو س طیاروں کا یہ پہلا حملہ ہے۔