میرا سہیلی نہیں، شادی میں بن بلائے شرکت کی، ریما خان

Rema

Rema

لاہور: (جیو ڈیسک) اداکارہ ریما خان لاہور میں ولیمہ کرنے کے بعد شوہر کے ساتھ سسرال امریکہ روانہ ہو گئیں۔ نو بیاہتا دولہن کا کہنا ہے میرا فضول بیان بازی سے پرہیز کریں تو ان کی بھی شادی ہو سکتی ہے۔

ریما خان سسرال روانگی سے قبل جہاں بہت خوش دکھائی دے رہیں تھیں وہیں پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے فکر مند بھی،ان کا کہنا تھا کہ حکومت غیرملکی فلموں کی بجائے ملکی فلموں کی سرپرستی کرے توہی حالات بہترہوسکیں گے۔ ریما اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کی اجازت سے فلموں میں اداکاری کی بجائے اب صرف فلمسازی اور ہدایتکاری کے شعبوں میں کام کرنے کی خواہشمند ہیںجبکہ ان کے شوہر توسسرالیوں کے شہر لاہور سے کچھ زیادہ ہی متاثر دکھائی دیئے ریما ڈاکٹر طارق شہاب کو اپنا آئیڈیل ما نتی ہیں۔