میر پور کنونشن میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا : چوہدری طارق فاروق

بھمبر : میاں نواز شریف نے نو ن لیگ کو مکمل جمہوری پارٹی بنا دیا نون لیگ آزاد کشمیر کے میر پور کنونشن میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا تاسیسی کنونشن میں مسلم لیگ نون آزا د کشمیر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی میاں نواز دشریف کشمیر کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے حکمت عملی وضع کریں گے ان خیالات کا اظہار نون لیگ کے مرکزی راہنما سابق وزیر تعمیرات عامہ ایم ایل اے چوہدری طارق فاروق نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ میرپور میں منعقد ہونیوالا کنونشن تنظیمی نوعیت کا ہے جس میں نون لیگ آزد کشمیر کیلئے میاں نواز شریف راہنمائی اصول وضع کریں گے میاں نواز شریف آزاد کشمیر کے تما م سیاستدانوں کا احترام کرتے ہیں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں کیساتھ انکے پارٹی اور ذاتی سطح پر روابط موجود ہیں میرپور کنونشن کسی سیاسی پارٹی کو فتح کرنے کیلئے نہیں بلکہ تنظیمی ضروریات کے تحت منعقد کیا جارہا ہے قبل ازیں سنھ ،خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اور پنجاب میں یہ تنظیمی کنونشن ہو چکے ہیں قائد نون لیگ حریت پسندوں کی قربانیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں نون لیگ کا یہ کنونشن آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں نئی روح پھونک دے گا جسکے آزاد کشمیر اور آزاد ی کشمیر پر دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔