میزبان شہر میں اولمپک مشعل کا سات روزہ سفر شروع

Olympic Torch

Olympic Torch

لندن (جیوڈیسک)میزبان شہر لندن میں سات روزہ دورے کے آغاز کے ساتھ اولمپک مشعل کاعالمی سفر اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ لندن میں اولمپک مشعل کے سات روزہ سفر کا آغاز گرین وچ پارک کے باہر سے ہوا۔عالمی سفر کے چونسٹھ ویں روز پہلی مشعل بردار کا اعزاز نتاشاسنہا کوملا۔ جو پارک کے قریب متعین سپاہیوں کے قریب سے گزریں۔ نتاشانے مشعل ایکوسٹرین سینٹر کے باہرایلا اسٹیتھم کے حوالے کی۔

اولمپک مشعل لندن کی شاہراہوں پر آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ستائیس جولائی کو اولمپک پارک اسٹیڈیم میں داخل ہوگی۔ جہاں مشعل کے ذریعے اولمپک گیمز کا الائو روشن کرکے لندن اولمپک دوہزار بارہ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔