میسی کا بارسلونا کیساتھ نیا معاہدہ کرنیکا اعلان

Massi

Massi

میسی بارسلونا کے ساتھ نئے معاہدے پر دستخط کریں گے۔بارسلونا کے سپر سٹار لیونل میسی کل جمعرات کو کیٹالن کلب کے ساتھ 2018 تک ایک نئے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ بارسلونا کا کہنا تھا کہ میسی کپتان کارلس پویول اور ژاوی ہرنینڈز کے بعد نئے معاہدے پر دستخط کرنے والے اگلے کھلاڑی ہوں گے۔

سٹرائیکر جمعرات کے روز نئے معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے تحت وہ 30 جون 2018 تک بارسلونا کے ساتھ منسلک رہیں گے۔ کلب کا دسمبر میں کہنا تھا کہ چار مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی قرار دئیے جانے والے میسی اپنے موجودہ معاہدے میں توسیع کریں گے جو کہ 2016 تک ہے۔ ان کے ساتھ ٹیم کے دیگر کھلاڑی ژاوی ہرنینڈز اور کارلس پویول پہلے ہی نئے معاہدوں پر دستخط کرچکے ہیں۔

میسی بارسلونا کی طرف سے اہم کھلاڑی رہے ہیں جبکہ کلب نے ہسپانوی لیگ میں 9 پوائنٹ کے ساتھ سبقت حاصل کر رکھی ہے۔ ارجنٹائن کے کھلاڑی نے رواں سیزن میں 22 لیگ میچز میں 34 گول سکور کر رکھے ہیں۔