میمو کمیشن: منصور اعجاز سے جرح آج بھی جاری رہے گی

mamo

mamo

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) میمو کمیشن کی کارروائی آج بھی جاری رہے گی، جس کے دوران حسین حقانی کے وکیل منصور اعجاز سے جرح جاری رکھیں گے۔ منصور اعجاز آج کمیشن میں اپنا پاسپورٹ پیش کریں گے۔

کمیشن کا اجلاس جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ گزشتہ روز حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے منصور اعجاز سے جرح کی۔ انہوں نے منصور اعجاز سے پاسپورٹ طلب کیا۔ جس پر منصور اعجاز نے پاسپورٹ ہوٹل میں ہونے کی وجہ سے آج پیش کرنے یقین دہانی کرائی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ حسین حقانی کے پیش کردہ بلز میں جون، جولائی اور اگست کا ریکارڈ نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمپنی کو لکھیں کہ بل براہ راست کمیشن کو بھیجے۔