پالی کیلی : سری لنکا کے اسپنر ابھنتھا مینڈس نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹین حاصل کیں۔ اور اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف آٹھ نز سے فتح دلوادی۔ سری لنکا نے دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔ پالی کیلی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آسٹریلیا ایک سو اٹھاون رنز کا تعاقب کرہا تھا اور اکہتر رنز پر اس کی کوئی بھی وکٹ نہیں گری تھی۔ شین واٹسن کے ستاون رنز پر آٹ ہوتے ہی مینڈس نے تباہ کن بولنگ کی۔ او صرف سترہ رنز دیکر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہترین بولنگ پاکستانی اسٹار عمر گل نے کی تھی، جنہوں نے سن دو ہزار میں نیو زی لینڈ کیخلاف چھ رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر ایک سو ستاون رنز بنائے تھے۔ جس میں مہیلا جے وردھنے کے چھیاسی رنز شامل تھے۔