میٹرو بس، پنجاب حکومت کا ترک کمپنی سے معاوضہ طے

Metro Bus

Metro Bus

پنجاب(جیوڈیسک)پنجاب حکومت کی جانب سے ترکی کی کمپنی البراک کے ساتھ میٹرو بس منصوبے کے تحت بسیں چلانے کے لیے فی بس 360روپے فی کلومیٹر معاوضہ ادا کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے۔

جس کے تحت پنجاب حکومت ترک کمپنی کو روزانہ 35لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی پابند ہو گی مسافروں سے کرائے وصول کرنے کے بعد بھی پنجاب حکومت کو اس منصوبے کو چلانے کیدوران 11لاکھ روپے سے زائد روزانہ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جبکہ پہلے ماہ یہ بس سروس فری چلائی جائے گی جس کی مد میں پنجاب حکومت کو 10کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گاذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ترکی کی کمپنی البراک کے ساتھ لاہور میں میٹرو بس سروس کے لیے جو معاہدہ کیا گیا ہے۔

اس میں البراک کی جانب سے چین سے 45بسیں منگوائی جارہی ہیں معلوم ہوا ہے کہ ترک کمپنی کی جانب سے پنجاب حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کی چینی کمپنی سن ون کی بسیں 25نومبر سے قبل ہر صورت چین سے لاہور پہنچ جائیں گی لیکن گزشتہ روز اس کمپنی کی جانب سے دسمبر میں بسیں پہنچنے کے بارے میں نیا وقت دے دیا گیا ہے جو کہ پنجا ب حکومت کے لیے پریشانی کا باعث ہے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت البراک کمپنی کو فی بس 360روپے فی کلو میٹر کے حساب سے رقم ادا کرے گی۔