چین کی عدالت نے رشوت ستانی اور میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر چار فٹبال ریفریز کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ چینی شہر ڈین ڈانگ کی عدالت نے گولڈن وسل کے نام سے مشہور ریفری لو جن کو ساڑھے پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔
لو جن پر سات ڈومیسٹک میچز فکس کرنے کے عوض ایک لاکھ تیس ہزار ڈالرز لینے کا الزام ہے۔ وہ فیفا ورلڈ کپ دو ہزار دو اور سڈنی اولمپکس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ہوان جنجی نے اکیس مقابلوں کیلئے دو لاکھ تیس ہزار ڈالرز وصول کیے تھے۔ دونوں کا شمار چین کے بہترین ریفریز میں ہوتا ہے۔