انیس سوچھیانوے ورلڈکپ کا سیمی فائنل فکس ہونے پربیان بازی کیخلاف بھارت میں سخت ردعمل ہوا ہے۔ پرستاروں نے سابق کپتان اظہرالدین اور ونودکامبلی کے خلاف مظاہرے کئے اورانکے پتلے جلائے۔ ونودکامبلی کے مطابق کولکتہ میں سری لنکاکیخلاف سیمی فائنل میں اظہرالدین نے ٹیم میٹنگ میں فیصلے کے برخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ مڈل آرڈر بیٹنگ مکمل فلاپ ہوگئی اور تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد میچ ریفری نے کھیل روک کرسری لنکاکوفاتح قرار دیا۔ یہ سیمی فائنل مشکوک تھا۔ اظہرالدین نے بھی جوابی بیانات دیے۔ محمداظہرالدین پر بھارتی بورڈ نے دوہزارمیں میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ اظہرالدین اب حکمران کانگریس میں شامل ہیں۔ انکے حلقہ انتخاب مرادآباد میں اظہرالدین کیخلاف مظاہرہ ہوا اورانکے پتلے جلائے گئے۔مظاہرین کا کہناتھاکہ سابق کپتان میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں اوراب وہ یہی الزام ونود کامبلی پر لگارہے ہیں جو نوسوچوہے کھاکر بلی حج کوچلی کی کہاوت کے مترادف ہے ۔ اسی لئے ہم ان کے پتلے جلارہے ہیں۔اظہرالدین کے حامیوں نے بھی ونودکامبلی کے خلاف مظاہرہ کیا اورانکے پتلے جلائے۔