میڈونا کے خلاف پرفیوم کا لوگو چوری کرنے پرکاپی رائیٹ کیس

Madonna

Madonna

امریکہ: (جیو ڈیسک) فیشن کلیکشن کے بعد اب پرفیوم کا لوگو چوری کرنے پر مریکی گلوکارہ میڈونا کے خلاف کیس دائر کردیا گیا۔ گلوکارہ میڈونا اپنے فیشن کلیکشن ۔۔مٹیریل گرل ۔۔کے تنازعوں سے نکلی ہی تھیں کہ ایک اور مشکل میں پھنس گئیں۔

مداحوں کی خواہشوں کا اظہارکرتے ہوئے میڈونا نے اپنا پرفیوم لاؤنچ کیا۔ لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ اس پر بھی چوری کا الزام آجائے گا۔ میڈونا کے پرفیوم کے پہلے لفظ ایم پر آسٹریلیا کے ایک آرٹسٹ نے ان کے خلاف کاپی رائیٹ کیس کردیا کہ یہ ان کا بنایا ہوا ہے اور میڈونا نے بغیر اجازت استعمال کیا ہے۔