وینزویل: (جیو ڈیسک) وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے بلا آخر اپنی ایک ہفتے طویل خاموشی توڑ دی ہے اور ایک بار پھر اپنی توانائی سے بھرپور آواز میں امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک بار پھر واپس آرہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کے علاج کیلئے کیوبا گئے تھے سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوگو شاویز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اکتوبر میں ہونیوالا الیکشن جیت جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ حکومت کی حیثیت سے پوری طرح سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ لیکن اپنی بیماری کے باعث میں چند دن اور منظر سے باہر رہوں گا ۔
شاویز جو ہمیشہ سے اپنے پر زور بیانات اور میڈیا میں اپنی بھرپور موجودگی کے باعث جانے جاتے ہیں ۔ ان کی اس ایک ہفتے کی غیر معمولی خاموشی کے باعث اپوزیشن نے کہنا شروع کردیا تھا کہ اب وہ اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ مغربی میڈیا بھی ان کی تشویشناک علالت کی خبریں دے رہا تھا۔