نئی بھارتی فلم برفی کی تشہیری مہم جاری

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں اپنی آنے والی فلم “برفی” کی تشہیری مہم میں شرکت کی۔فلم میں رنبیر نے ایک گونگے اور پریانکا نے ذہنی معذور لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔اداکارہ الینا ڈی کروز کی یہ پہلی فلم ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رنبیر نے کہا کہ فلم کے تینوں اداکاروں نے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے کردار کے لئے انہوں نے چارلی چپلن، مسٹر بین اور اپنے دادا راج کپور کی اداکاری کو سامنے رکھا۔ فلم چودہ ستمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔