نئی دلی (جیوڈیسک) نئی دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ انتخابات کے کچھ عرصے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ نئے وزیراعظم کو سونپ دیں گے۔
راہول گاندھی اس کے موضوع ترین امیدوار ہیں۔ آئندہ وزیراعظم کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں سے ہو گا۔ انہوں نے کہا نریندرا مودی کا وزیراعظم بننا بھارت کے لیے تباہ کن ہو گا۔ وہ معصوم لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے تھے لیکن حالات بھارت کے نقطہ نظر سے موزوں نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے کا خواہاں ہوں۔ امید ہے کہ وزارت عظمی کی مدت پوری ہونے سے قبل پاکستان جاؤں۔
من موہن سنگھ نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے پر دکھ ہے۔