نئی دہلی میں پاک بھارت تجارتی مذاکرات شروع ہو گئے

Pak India

Pak India

نئی دہلی : سارک سربراہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے مابین ملاقات کے دوران کئے گئے تجارتی فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے پاکستان اور بھارت میں تجارتی مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت ظفر محود جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راہول کھلر کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کے ارکان کے گوا جانے کا پروگرام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئی دہلی تجارتی مذاکرات اسی جگہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس مقام پر 27 اور 28اپریل 2011 کو دونوں کامرس سیکرٹریوں کے مذاکرات اختتام پذیر ہوئے تھے۔ وزارت تجارت کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق نئی دہلی مذاکرات میں پاکستان اور بھارت برابری کی بنیاد پر فیصلے کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سیمنٹ ٹیکسٹائل سمیت بہت سی مصنوعات پر بھارت کی طرف سے عائد خصوصی طور پر پاکستانی برآمدات پر عائد غیرمحصولاتی پابندیوں اور دوسرے عمومی نان ٹیرف بیریئرز  فوری ختم کرنے کیلئے کہا جائیگا۔ انکے خاتمے تک پاکستان بھارت سے متعلق اپنی پازیٹو لسٹ میں شامل دو ہزار کے لگ بھگ بھارتی اشیا کی درآمد کی ہی اجازت دیگا۔