نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دھلی بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے بھارت کے دورے پر موجود پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں جمعہ کو عشائیہ کا اہتمام کیا اور کھلاڑیوں انکی شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی۔ اس سے قبل پاکستان ہاوس آمد پر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پھول نچھاور کیے گئے۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے فردا فردا ہر کھلاڑی کو مبارک باد دی۔ عشائیے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے بھی شرکت کی۔ ادھر صدر آصف علی زرداری نے بھارت کیخلاف ہر میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑی کیلیے5 لاکھ کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ہر میچ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی کیلیے بھی 5 لاکھ کا اعلان کیا گیا ہے۔