نیویارک (جیوڈیسک) پیسوں کی خاطر خطرناک گیم کاحصہ بننے والے شخص کے گِرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ہارر تھرل فلم 13 سینز(13 Sins )کا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارڈینیئل اسٹیم کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی کا آغاز ایک ایسی پر اسرار فون کال سے ہوتا ہے جسکے ذریعے ایک پریشان حال شخص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسے ایسے گیم شو کا حصہ بنا لیا گیا ہے جو 13 خطرناک ٹاسکس پر مشتمل ہے۔
فون پر نا معلوم شخص کی جانب سے پوشیدہ کیمروں کی نگرانی میں تمام ٹاسکس کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اس شخص کو ملین ڈالرز کا انعام دئیے جانے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔
تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہالیو وڈ اداکاررون پرلمین، مارک ویبر، روٹینا ویزلی،کرسٹوفر بیری اوربرٹنی ایلگر اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے جبکہ سنسنی خیز واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم 18 اپریل کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔