متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نئے بلدیاتی نظام کے مخالفین کو طاغوتی قوتوں کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے ہمدردوں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ سندھ کی وحدت اور بھائی چارے کی سلامتی کے لئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں۔
رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جوعناصر نئے اعلان شدہ نظام کے خلاف واویلا مچارہے ہیں وہ دراصل طاغوتی قوتوں اور خفیہ ہاتھوں کے تنخواہ دارہیں اور صوبے میں بھائی چارے کی فضا کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ اور پیپلزپارٹی کے راہنماؤ اور کارکنان امن دشمن عناصر کی سازشوں کو اتحاد سے ناکام بنائیں۔