ممبئی (جیوڈیسک)نئے سال کا پہلا مہینہ ہی بالی ووڈ کے لئے بدقسمت ثابت ہوا ہے، جنوری میں 13 فلمیں ریلیز کی گئیں، ریس2 کے سوا کوئی بھی فلم باکس آفس پر قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھاسکی۔ جنوری میں ریلیز کی جانے والی فلموں میں مترو کی بجلی کا من ڈولا، ریس 2، ممبئی مرِر، راجد ھانی ایکسپریس، دہرہ دون ڈائری اور ٹیبل نمبر اکیس قابل ذکر ہیں۔
لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم کامیاب نہ ہوسکی۔ ریس ٹو نے البتہ پہلے ویک اینڈ پرکچھ اچھا بزنس کیا۔ تھیٹر اور فلم سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ اور بالی وڈ کیلئے ہر سال جنوری کا مہینہ عام طور پر ٹھنڈا رہتا ہے۔
اس سال بھی ایسا ہی ہوا۔ تجزیہ کار اتل موہن نے بتایا کہ جنوری میں ریلیز کی گئی 13 فلموں پر تقریبا 250 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی اور تقریبا 125کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ اس میں سیٹلائٹ اور میوزک رائٹس شامل نہیں ہیں۔