نائجیریا : (جیو ڈیسک)نائنجریا کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں ایک سو پچاس مسافروں میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا ہے۔ طیارہ لاگوس کے قریب ایک عمارت سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہوگئی۔ طیارہ ایک نجی کمپنی ڈانا ایئر کی ملکیت تھا جو دارالحکومت ابوجا سے آرہاتھااور اندرون ملک پرواز پر تھا۔
پولیس نے جائے حادثہ پرجمع ہونے والے ہجوم کو منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا تاکہ امدادی سرگرمیوں کیلئے آنے والی ٹیموں کو واقعے کی جگہ تک پہنچنے کیلئے راستہ بنایا جاسکے تاہم اس کے باوجود امدادی ٹیموں کو اپنے کام کے سلسلے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔