امریکہ : (جیو ڈیسک) گیارہ سمتبر حملے کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد سمیت القاعدہ کے پانچ مشتبہ دہشتگردوں کے خلاف با ضابطہ فرد جرم آئندہ ماہ عائد کی جائے گی۔ پنٹاگان نے سزائے موت کی منظوری دے دی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوانتانامو کا فوجی جج کرنل جیمز پول گیارہ ستمبر حملے کے منصوبہ سازوں کی سماعت پانچ مئی کو کرے گا۔ الزامات کی فہرست پڑھ کر سنانے کے بعد خالد شیخ محمد اور دیگر چار مشتبہ دہشتگردوں کیخلاف با ضابطہ عبوری فوری جرم عائد کی جائے گی۔
اس سے پہلے پینٹاگان ان ملزمام کو سزائے موت دینے کی منظوری دے چکاہے۔ ان ملزمان کے خلاف فوجی ایکٹ کے مطابق مقدمہ چلے گا۔ اور جج تیس روز میں فیصلہ سنانے کا پابند ہوگا۔