نائیجریا(جیوڈیسک)نائیجریا کے شہر لاگوس میں روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے اور ٹریفک جام کیوں نہ ہو لاگوس براعظم افریقہ کا دوسرا برا شہر جو ہے اس شہر کی آبادی آٹھ ملین ہے۔
لیکن اب یہاں لاکھوں لوگوں نے اپنی اس ٹریفک جام کا حل پانی کے راستے پر سفر کر کے نکالا ہے۔لوگوں کے مطابق یہ راستہ محفوظ بھی ہے اور ٹریفک جام کے مسئلے کا حل بھی ہے۔
لاگوس کی انتظامیہ نے سن دوہزار میں ان کشتیوں کا کام پرائیوٹ کمپنیوں کو سونپا تھا، جو اب بڑی کامیابی سے کام کر رہی ہیں۔پر نس اوٹونبی ایک پرائیوٹ کمپنی کے مالک ہیں۔ان کا کہنا ہے کا روزانہ سڑکوں پر حادثات ہوتے ہیں لیکن سن 2001 سے اب تک اس کشتیوں کے سفر پر ایک بھی حادثہ نہیں ہوا۔یہ گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کرتی ہیں۔