نائن الیون (جیوڈیسک) نائن الیون کے واقعہ کو گزر چکے ہیں گیارہ برس۔اس خوفناک واقعہ کو آج تک فلموں میں کسی نہ کسی طرح عکس بند کیاجاتا رہا ہے۔ گیارہ ستمبر دوہزار ایک۔نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر لمحوں میں مبہوس ہوگیا۔اس خوفناک حادثے کے بعد ہالی ووڈپروڈیوسرز کو مل گیافلموں کیلئے ایک نیا موضوع۔ایک کے بعد ایک کئی فلمیں بنتی گئیں۔ ہالی ووڈ فلم فورین ہائیٹ نائن الیون میں۔
اس حادثے کو فلمانے کی کوشش کی گئی۔نائن الیون ایک ایسی حقیقت تھی جس نے امریکیوں کو متحد کردیا۔ہر کوئی ایک دوسرے کی مدد کے لئے پہنچ گیا۔فلم یونائیٹڈ نائنٹی تھریمیں اس وقت کی منظر کشی کی گئی جب سب ایک دوسرے کو مدد کے لئے پکار رہے تھے۔
نائن الیون کے بعد ہالی ووڈ فلم پروڈیوسرز نے اپنے اپنے نظریئے کے مطابق فلمیں تخلیق کیں۔ان میں سے ہر ایک کی یہی خواہش تھی کہ وہ سنیما کے پردے ستمبر دوہزار گیارہ کے واقعے کو ایسا ہی دکھائے جیسا اس دن ہواتھا۔یہ فلم ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں واقعہ سے پہلے کی منظر کشی کی گئی ہے۔۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا نائن الیون کے واقعے کی منظر کشی کے بعد اس کے اثرات پر فلمیں بنائی جانے لگیں۔ہالی ووڈ فلم ایکسٹریمیلی لاڈ انکریڈیبلی کلوز کی کہانی بھی ایسے بچے کے گرد گھومتی ہے جو نائن الیون سے متاثر ہوا تھا۔ گیارہ سال بعد بھی نائن الیون دنیا بھر میں فلموں کا پسندیدہ موضوع ہے۔