ناقص ادویات،مزید 4جاں بحق، تعداد 116 ہو گئی

medicine reaction

medicine reaction

قاتل دواوں نے مزید چار مریضوں کی جان لے لی،ہلاکتیں ایک سو سولہ ہوگئیں، ڈاکٹروں کیخلاف کارروائیوں پر ینگ ڈاکٹرز کا کل لاہور کے اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان۔ حکومت پنجاب کا وزیرصحت مقرر کرنے پر غور، شہبازشریف آج نوازشریف سے مشورہ کریں گے۔
پی آئی سی اسکینڈل پر ڈاکٹرزکی معطلی اور تبادلے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے کل سے پنجاب کے اسپتالوں کے آٹ ڈور پیشینٹس میں ہڑتال کا اعلان کر دیا اور وزیرِ اعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعلی نے جوڈیشل انکوائری کا اعلان کر دیا ہے اور سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چوہدری اور چیف ڈرگز انسپکٹر معظم خان کو بھی معطل کر دیا گیا۔         سیکریٹری صحت ، پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو اور ایم ایس کی برطرفی کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب وزیرِ صحت ہیں اسی لیے خود مستعفی ہوں۔